تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

یوکرینی صدر نے ایک بار پھر پیوٹن سے مذاکرات سے انکار کردیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس سے جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ جدید ہتھیار جلد امن لا سکتے ہیں کیونکہ روس صرف ہتھیاروں کی زبان ہی سمجھتا ہے۔

صدر زیلنسکی نے بیلاروس کے رہنما الیگزینڈر لوکاشینکو کی طرف سے دی گئی دھمکی کا بھی ذکر کیا، الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا تھا کہ اگر یوکرین کا ایک بھی فوجی سرحد پار کرتا ہے تو وہ روسی فوج کے ساتھ اپنی سرزمین سے جنگ چھیڑ دیں گے۔

صدر زیلنسکی نے اس بارے میں مزید کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ بیلاروس اس جنگ میں شامل نہیں ہو گا، اور اگر وہ ایسا کرتا ہے تو ہم اس کے خلاف بھی لڑیں گے۔‘

یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’روس کو بیلاروس کو دوبارہ حملے کا جواز بنانے کی اجازت دینا ایک سنگین غلطی ہو گی۔‘

Comments