تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

انوکھے چور کی انوکھی واردات، ویڈیو آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن: امریکا میں پیزا اسٹور پر چوری کی ایسی انوکھی واردات ہوئی جس نے ناصرف اسٹور ملازمین کو ہنسے پر مجبور کیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے بھی قہقہے چھوٹ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیورنیا کے شہر فلرٹن میں چور نقلی پستول لے کر رات گئے پیزا اسٹور میں داخل ہوا اور بھوک مٹانے کے لیے ازخود پیزا تیار کرنا شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوری کی منفرد واردات کے دوران چور نے حفظان صحت کا خیال رکھتے ہوئے باورچی خانے میں دستانے پہنے اور پیزا بنانا شروع کردیا، ملزم نے پیزا اسٹور میں ناصرف اپنی بھوک مٹائی بلکہ کیش کاؤنٹر میں موجود 500 ڈالر لے کر بھی رفوچکر ہوگیا۔

اسٹور مینیجر رافیل کا کہنا ہے کہ چور بھوکا تھا اسی لیے اس نے کچھ بنا کر کھانے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ چور نقدی رقم کے علاوہ اسٹور کے برقی آلات، 6 مشروبات کی بوتلیں اور ایک ڈیلیوری کار بھی لے کر فرار ہوگیا تھا لیکن کارروائی کے دوران گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ چور اسٹور کے صحن کے دروازے سے داخل ہوا اور اس نے تقریباً 2 گھنٹے وہاں گزارے، جس انداز سے وہ پیزا تیار کرتے ہوئے نظر آرہا ہے اس پتا چلتا ہے کہ چور اچھی طرح پیزا بنانا جانتا ہے۔

Comments

- Advertisement -