تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ نے کرونا ویکسین کی فراہمی کا اعلان کردیا

لندن: برطانوی حکومت نے کرونا ویکسین کو اسپتالوں میں جلد فراہم کرنے سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائزر کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین سات دسمبر سے برطانیہ کے اسپتالوں میں دستیاب ہوگی، ویکسین سب سے پہلے اسپتال اور ان کے طبی عملے کو مہیا کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں اسی سال سے زائد عمر کے افراد اور کیئر ہومز میں موجود افراد کو دی جائے گی، برطانیہ لائی جانے والی کرونا ویکسین بلیجیئم سے لائی جائے گی۔

دوسری جانب آکسفورڈ کی جانب سے تیار کردہ ویکیسن بھی اگلے ماہ کے اختتام تک اسپتالوں کو مہیا کئے جانے کا امکان ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ برطانیہ نے کرونا وائرس ویکسین کی 350 ملین (35 کروڑ) خوراکوں کا معاہدہ کیا تھا، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ چھ مختلف ڈیولپرز کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسین کی 350 ملین خوراکوں کا معاہدہ طے کیا جا چکا ہے جو برطانوی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین کی خوراک این ایچ ایس کی طرف سے متاثرین کو مفت مہیا کی جائے گی، نجی کمپنیوں کے لیے ویکسین پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ گھروں سے تاخیر سے نکلنے والے اس سہولت سے محروم رہ سکتے ہیں۔ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن وان تام کے مطابق کرونا وائرس سے سب سے زیادہ خطرے کا شکار جیسے بزرگ افراد اور کینسر کے مریضوں کو اولین ترجیحات پر معیاری ویکسین دی جائے گی۔

اس کے علاوہ برطانوی سائنسدانوں کی جانب سے آکسفورڈ ویکسین کے آزمائشی مرحلے میں آکسفورڈ ویکسین کو کورونا علامات کو روکنے میں 70فیصد کامیابی ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  آکسفورڈ کورونا ویکسین کی آزمائش کامیاب، بڑی خبر آگئی

آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطابق مذکورہ ویکسین دنیا بھر میں سستی اور باآسانی مہیا ہوگی، ریگولیٹر اتھارٹی سے منظوری کے بعد ویکسین کا کورونا وباء سے نمٹنے میں اہم کردار ہوگا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ویکسینالوجی کی پروفیسر سارا گلبرٹ کا کہنا ہے کہ اس اعلان نے ہمیں اس وقت کے ایک اور قدم قریب کردیا ہے جب ہم ویکسین کو (کووڈ-19) کی تباہیاں ختم کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -