تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا عالمی ماحولیاتی معاہدے کا پھر سے حصہ بن گیا

امریکا ماحولیات سے متعلق پیرس میں طے پانے والے ماحولیاتی معاہدے کا ایک بار پھر حصہ بن ‏گیا۔ ‏

امریکی صدر جوبائیڈن کے نمائندہ خصوصی جان کیری نے ٹوئٹ میں معاہدے کا حصہ بننے کے ‏حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جس کے بعد امریکا کےماحولیاتی معاہدےمیں دوبارہ شامل ہونے کا ‏نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

چار سال قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاہدے سے علیحدگی کے اعلان نے دنیا کو ‏حیرت میں مبتلا کر دیا تھا اور عالمی طاقتوں نے امریکا کے منہ پھیرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار ‏کرتے ہوئے کڑی تنیقد کی تھی۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے حلف برداری کے چند گھنٹو بعد سے صدارتی حکمناے پر ‏دستخط کیے اس میں ماحولیاتی معاہدہ بھی شامل تھا۔

صدر ٹرمپ نے دراصل جون 2017 میں اس معاہدے سے دست برداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ‏گزشتہ برس اقوام متحدہ کو اس سے باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا، تاہم یو این ضابطے کے مطابق ‏مطلع کیے جانے کے بعد ایک سال تک انتظار کرنا پڑتا۔

پیرس معاہدے پر تقریباً 200 ممالک نے دستخط کیے تھے، ان میں سے امریکا پہلا ملک بنا جس نے ‏گرین ہاؤس گیس اخراج کو کم کرنے کے وعدوں سے منہ پھیرا۔

اٹھارویں صدی کے وسط سے جب سے صنعتی دور شروع ہوا ہے، تب سے امریکا وہ ملک ہے جس ‏نے کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت فضا میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ کاربن ڈائی ‏آکسائیڈ خارج کیا۔

Comments

- Advertisement -