تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی اور امریکی فضائیہ کی مشقیں، جدید طیاروں کی گھن گرج

ریاض: امریکی اور سعودی فضائیہ کی مشترکہ جنگی مشقیں ہوئیں جن میں مملکت کے ایف 15 ایس اے جہاز جبکہ امریکا کے بی 52 اسٹراٹیجک طیاروں نے حصہ لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ فضائی مشقوں میں فضائیہ کے خصوصی دستوں نے شرکت کی، اس اقدام سے فضائی آپریشن اور دفاعی طاقت سمیت فضائی سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیتیں اجاگر ہوئی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کی فضائیہ خطے کی سلامتی کے لیے مشترکہ تعاون کررہی ہیں۔

قبل ازیں امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ مشقوں میں بی 52 ساخت کے دو بمبار طیاروں نے مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود میں طویل پرواز کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشقوں کا مقصد خطے کے اتحادیوں کو اطمینان دلانا تھا۔

امریکا کے مطابق بی 52 کے ہمراہ سعودی عرب، قطر اور مشرق وسطی کے دیگر ملکوں کے لڑاکا طیارے بھی تھے۔

Comments

- Advertisement -