اشتہار

امریکی مڈٹرم انتخابات تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی مڈٹرم انتخابات تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات بن گئے۔

امریکی سیاسی اخراجات پر نظر رکھنے والے ادارے اوپن سیکرٹس کی رپورٹ کے مطابق حالیہ وسط مدتی انتخابات امریکی تاریخ سے مہنگے ترین الیکشن بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم پر اخراجات 11 ارب 93کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جس میں ڈیموکریٹس 5 ارب 52کروڑ ڈالر اور ری پبلکنز 5 ارب 12کروڑ ڈالر خرچ کر چکے ہیں۔

امریکا میں جاری وسط مدتی (مڈ ٹرم) انتخابات کے جہاں سیاسی میدان میں معرکے جاری ہیں، وہیں نتائج پر سٹے بازی نے بھی تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

امریکی کانگریس، سینیٹ اور گورنروں کے انتخابی نتائج پر عالمی اور مقامی سٹے بازوں نے کروڑوں ڈالر داؤ پر لگا دیے۔

امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ نے بتایا کہ ایگزٹ پولز کے نتائج سامنے آتے ہی مختلف سٹے بازی ویب سائٹس پر 1 ارب 40 کروڑ ڈالرز سے زائد کا کاروبار ہو چکا ہے۔ جبکہ ‘فاکس نیوز’ کے مطابق سٹے بازی کا یہ حجم کم از کم 1 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

صرف معروف بیٹنگ ویب سائٹ ‘کیلشی’ پر ہی 45 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کا سٹہ لگایا جا چکا ہے، سٹے بازوں کے مطابق ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے کنٹرول کا امکان 93 فیصد ہے، جبکہ ری پبلکنز کا امکان صرف 7 فیصد رہ گیا ہے۔

سینیٹ کے مجموعی کنٹرول کے لیے ڈیموکریٹس کی کامیابی کا امکان 72 فیصد اور ری پبلکنز کا 28 فیصد ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں