تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی فوج شام سے کبھی نہیں جائے گی، سربراہ فرانسیسی فوج

پیرس: فرانسیسی فوج کے سربراہ فرانسوا لیوکوانٹا نے کہا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ امریکی فوج داعش کا خاتمہ کرنے سے پہلے شام سے واپس جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سربراہ فرانسیسی فوج نے کہا کہ داعش کو شکست دینا میری اولین ترجیح ہے، اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ امریکیوں کے ساتھ ہمارا شام میں رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ داعش کو شکست دئیے بغیر امریکی ملک چھوڑیں گے، اپنے ملک کی اسپیشل ٹاسک فورس کو شام میں تعینات رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سربراہ فرانسیسی فوج کا کہنا تھا کہ ہم اسپیشل ٹاسک فورس سمیت داعش کے خاتمے کے لیے ہر طریقہ بروئے کار لائیں گے، فرانس عمومی طور پر میدان جنگ میں اپنی ایلیٹ فورس کے استعمال سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا

فرانسیسی فوجی قیادت کی جانب سے پیش کردہ اندازوں کے مطابق داعش کے دو ہزار جنگجوں تنظیم کے آخری گڑھ میں مورچہ زن ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے انکشاف کیا تھا کہ پیرس نے شام میں اپنی اسپیشل ٹاسک فورس کی کمک بھیجی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مرتبہ شام سے اپنی فوج کی واپسی کے اعلانات کرچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فوج کا کام داعش کو شکست دینا تھا جو ہماری فوج نے احسن طریقے سے انجام دیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -