واشنگٹن: امریکا میں کوروناویکسین لگوانا لازمی قرار دیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں کورونا کیسز بڑھنے لگے ہیں اسی ضمن میں لازمی ویکسی نیشن کے صدارتی حکم پر غور ہورہا ہے، ملک میں کورونا کی بگڑتی صورت حال پر صدر بائیڈن نے اہم پریس کانفرنس کی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ویکسین لازمی قرار دینے پر محکمہ دفاع سے بات ہورہی ہے، ابھی تک کورونا کے مسئلے سے نہیں نکل پائے ہیں، تمام سرکاری ملازمین ویکسین لازمی لگوائیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں 99فیصد کورونا مریض وہ ہیں جنہوں سے ویکسین نہیں لگائی۔
امریکا میں کورونا کے بڑھتے کیسز، بڑی پابندی کا نفاذ
امریکی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اکتوبر تک وبا سے مزید60ہزار افراد کی ہلاکت کاخدشہ ہے۔ حکام نے زور دیا ہے کہ شہری بڑھ چڑھ کر ویکسینیشن کے عمل کا حصہ بنیں۔
خیال رہے کہ کوروناوائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔