جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

امریکا کی ایران اور اسرائیل کشیدگی میں کمی کیلیے ثالثی کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی درخواست کر دی ہے اور اس سلسلے میں امریکی ایلچی نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے رابطہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکا نے ایران اور اسرائیل میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس سلسلے میں امریکی ایلچی بریٹ میک گرک نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے دونوں ممالک میں کمی کے لیے ثالثی کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ایلچی بریٹ میک گرک نے سعودی عرب، یو ای اے، قطر اور  عراقی وزرائےخارجہ کو فون کیا اور انہیں ایرانی وزیر خارجہ کو کشیدگی میں کمی کا پیغام پہنچانے کی درخواست کی ہے۔

اس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عراق کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اس گفتتگو میں رہنماؤں نے علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ یکم اپریل کو اسرائیل نے شام میں ایرانی قونصل خانے کے قریب فضائی حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ

اس حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی سزا ملنی چاہیے اور سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ اگر ایران نے اپنی سر زمین سے حملہ کیا تو اسرائیل جواب دے گا اور ایران پر حملہ کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں