The news is by your side.

Advertisement

قربانی کا جانور خوفناک حادثے کا شکار، ویڈیو نے دل دہلا دیے

عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے لائے گئے کچھ جانور حادثات کا شکار ہوگئے۔ان میں سے ایک بھپرا بیل کار کی ٹکر سے مارا گیا جب کہ مختلف واقعات میں بعض جانور زخمی ہوئے اور انہوں نے کچھ لوگوں کو زخمی بھی کر دیا۔

راولپنڈی میں قربانی کے لیے لایا گیا بیل رسی توڑ کر مصروف شاہراہ پر بھاگ نکلا اور خوفناک انجام سے دوچار ہوگیا۔

مخالف سمت بھاگتے ہوئے تیز رفتار بیل گاڑیوں سے بچتا ہوا کچھ فاصلہ تو طے کرنے میں کامیاب رہا لیکن تیزی سے آنے والی گاڑیوں اور تیز روشنی کے باعث خود کو بچا نہ سکا اور ایک کار میں جا گھسا۔

خوفناک تصادم میں بیل جان سے گیا جب کہ ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گجرانوالہ میں بچوں نے اونٹ کو نالے میں گرا دیا، اونٹ کافی دیر تک نالے میں ہی پھنسا رہا اور کرین کی مدد سے اسے باہر نکالا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں