جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ٹی وی میزبان شو کے دوران گر پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور امریکی شو دی ویو کی میزبان جوئے بہار اسٹوڈیو میں شو کے دوران سیٹ سے گر پڑیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی شو دی ویو کی گزشتہ قسط کے دوران 79 سالہ میزبان جوئے بہار اچانک سیٹ پر گر گئیں جس کی ویڈیو کو بھی نشر کیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان خود نہیں اٹھ سکیں اور انہیں اٹھنے کے لیے ساتھی میزبانوں کی مدد کی ضرورت پڑی، ایک پروڈکشن اسسٹنٹ بھی ان کی مدد کے لیے اسٹیج پر بھاگا۔

- Advertisement -

میزبان کو گرنے کے بعد کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی اور انہوں نے اپنا پروگرام بھی ریکارڈ کروایا۔

ٹی وی میزبان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے 25 سالہ کیریئر میں کبھی ایسا نہیں ہوا میں کس پر مقدمہ کروں۔‘

واضح رہے کہ دو ماہ قبل امریکی ریاست میکسیکو سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز اینکر براہ راست نشریات کے دوران غصے میں آگیا تھا اور سیگمنٹ کے دوران چیخنے چلانے لگا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوز اینکر چیختے ہوئے اینٹی ویکسرز کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے کا کہہ رہا ہے۔

نیوز اینکر کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ بے وقوف ہیں چہرے پر ماسک پہنیں۔

نیوز اینکر نے بعدازاں ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیمرے پر چیخنے کا افسوس ہے لیکن کبھی کبھی آپ کو لوگوں کو سمجھانے کے لیے چیخنا پڑتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں