تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا کے خلاف جنگ، سعودی عرب سے مثبت خبر آگئی

ریاض: چینی ساختہ کرونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات سعودی عرب میں مکمل ہوگئے، جس کے بعد ’سینوویک‘ نامی ویکسین سعودی گرین سگنل کی منتظر ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے چینی ساختہ کرونا ویکسین کی منظوری کے بعد فوری طور پر ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی، ویکسین کے تیسرے مرحلے کا ٹرائل مکمل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق کرونا ویکسین کی سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی منظوری دے دی، ویکسین کنگ عبداللہ سینٹر برائے نیشنل گارڈ میں کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے سے گزر چکی ہے۔

خیال رہے کہ کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر ( کے اے ایم آر سی ) اور چینی سینوویک بائیو ٹیک کے درمیان معاہدہ ہے جس کے تحت 7 ہزار ہیلتھ ورکرز کو کرونا ویکسین دی جائے گی۔

کروناویکسین سعودی عرب میں کب دستیاب ہوگی؟ حکومت نے بتادیا

ریاض کی ریجنل لیبارٹری میں ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عارف العامری کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے تجربات کے دوران مریضوں میں بخار اور ہلکے درد شقیقہ کے سوا کوئی پیچیدہ بیماری سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں عالمی وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 880 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -