تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

عجیب الخلقت شے سوشل میڈیا پر بحث بن گئی

لندن: برطانیہ میں عجیب الخلقت آلو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، منفرد نظر آنے والے آلو کی شکل ہوبہو کتے سے ملتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون کے گھر ایسا عجیب وغریب نظر آنے والا آلو اگا جس کی شکل مالکن کے کتے سے ملتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے اتھراسٹون سے متعلق رکھنے والی خاتون نے جب مذکورہ آلو کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین حیران رہ گئے، بعض نے تو اسے حقیقت ماننے سے ہی انکار کردیا۔

ورطہ حیرت میں مبتلا ایک صارف نے لکھا کہ آخر ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟۔ جون گیوڈر نامی 47 سالہ خاتون نے اب تک اس منفرد نظر آنے والے آلو کو پکا کر نہیں کھایا بلکہ نمائش کے طور پر سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس انوکھے آلو کو دیکھنے کے بعد ہم نے اپنے کتے کا نام ‘پٹاٹو ہیڈ ڈیو’ رکھ دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -