تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

نامور اداکار بھی وزیراعظم کے بڑے مداح نکلے

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عمران عباس وزیراعظم کے بڑے پرستار نکلے اور انہیں دنیا کی سب سے مشہور شخصیت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک بھارتی مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کی سب سے مشہور شخصیت ہیں۔

عمران عباس نے ’عمران خان‘ کو دُنیا کی سب سے مشہور شخصیت قرار دیدیا

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اور پُرکشش اداکار نے انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اُن سے مختلف اور دلچسپ سوالات پوچھے اور عمران عباس نے چاہنے والوں کو جوابات بھی دیے۔ اس دوران ایک بھارتی صارف نے پوچھا کہ میں غلط نہیں تو پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور آپ ہی ہیں؟۔

پرکشش چہرہ،  فواد خان اور عمران عباس نے اداکاراؤں سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ردعمل میں اداکار نے عمران خان کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ میرے علاوہ کوئی ہے جو سب سے زیادہ شہرت رکھتا ہے اور وہ ہمارے وزیراعظم ہیں۔

اداکار کے اس خوبصورت جواب کو سوشل میڈیا پر موجود مختلف پیچز پر خوب وائرل کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ عمران عباس نے سال 2014 میں بالی ووڈ فلم ’Creature 3D‘ میں جاندار اداکاری کرکے ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتیوں کے بھی دل جیت لیے تھے جس کے بعد سے ان کے ہزاروں بھارتی مداح بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -