تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

طاقت کا عدم توازن: روس نے مغربی ممالک کو خبردار کردیا

ماسکو: روسی فارن انٹیلی جنس سروس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم نے مغرب کا دنیا میں اکیلی طاقت رہنے کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے فارن انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سرگئی ناریشکن کا کہنا ہے کہ ایک قطبی دنیا کا دور ختم ہوچکا ہے اور گولڈین بلین کا تصور ایک منصفانہ اور زیادہ سمجھدار عالمی نظام کی راہ ہموار کررہا ہے۔

سرگئی ناریشکن جو روسی ہسٹری سوسائٹی کے سربراہ بھی ہیں انہوں نے ماسکو کے دور افتادہ علاقے ٹولا میں بین الاقوامی اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہم بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں جہاں اب مغرب اپنے یکتا طاقت کو کھو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی نظام میں ٹیکٹونک ساختی تبدیلیوں کا مشاہدہ کررہے ہیں طاقت کے مراکز مغرب سے مشرق کی طرف اور شمال سے جنوب کی جانب منتقل ہورہے ہیں، مگر سابق بالا دست حکمران خاص طور پر امریکا اب بھی اپنے پرانے طریقہ کار پر بضد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏یوکرین جنگ فیصلہ کن موڑ پر، روس نے اہم یوکرینی علاقے کا محاصرہ کر لیا

سرگئی ناریشکن کا کہنا تھا کہ روس میں دل چسپی ظاہر کرنے کے لئے اس کی تاریخ ، معیشت اورثقافت کا مطالعہ کریں جس کا مطلب کچھ حد تک مستقبل کا اندازہ لگانا ایک نئی عالمی نظام کو قریب تر بنانا ہے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹولا انٹر نیشنل ہسٹری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے روسی تاریخ میں اپنی دلچسپی برقرار رکھیں گے اور گریجویشن کے بعد اپنے روسی ساتھیوں اور دیگر دوستوں کے ساتھ اپنے منصوبوں کو جاری رکھیں گے۔

Comments

- Advertisement -