The news is by your side.

Advertisement

‘مریم نواز کتنی سچی ہیں پورا پاکستان جانتا ہے’

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مریم نواز کتنی سچی خاتون ہیں پورےپاکستان کومعلوم ہے، مریم نواز وہ خاتون ہیں جوکہتی تھیں لندن توکیاپاکستان میں جائیدادنہیں۔

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ آج اپنی کرپشن کاپیسہ چھپانے کیلئےیہ سب متحدہورہےہیں اپوزیشن کوان کےایجنڈےمیں پوری طرح ناکامی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام عمران خان اورملکی اداروں کیساتھ کھڑےہیں آج عمران خان پاکستان کامقدمہ عالمی سطح پر لڑرہےہیں جب کہ مولانافضل الرحمان نے دھرنا دیا اور کشمیر کے ایشو کو نقصان پہنچایا۔

مرادسعید کا کہنا تھا کہ نوازشریف خودمجرم اور 2 بیٹےاشتہاری ہیں، قوم کویادہےپوری دنیامیں کشمیرپربات ہورہی تھی مولانا دھرنادےرہےتھے، قوم کویادہےنوازشریف بھارت گئےاورحریت قیادت سےنہیں ملے، مودی کو بغیر ویزا نواز شریف نے پاکستان آنے دیا نوازشریف کےگھرشادی میں مودی آیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں