منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک دفتر کے باہر خاتون پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگی بجلی کے بھاری بل غریب عوام پر بم بن کر گرے ہیں پورا پاکستان اس پر سراپا احتجاج ہے کے الیکٹرک دفتر کے باہر خاتون پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق اتحادی حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ٹیکسز اور قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین بجلی استعمال کر رہے ہیں۔ اگست کے بھاری بھرکم بل ان پر کسی بم کی طرح گرے جس سے ان کے اندر لاوا پھٹ پڑا اور کئی روز سے کراچی تا خیبر عوام بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر احتجاج کر رہی ہے کئی شہروں میں شٹر بند ہڑتال بھی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہمی کے ادارے کے الیکٹرک کے مظالم نے بھی غریب شہریوں کو خوار کر کے رکھ دیا ہے۔ ان ہی مظالم کی ستائی ایک خاتون کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی اور مظالم کے ساتھ اپنی مجبوری بیان کر دی۔

 

خاتون نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ادارے کو بجلی چوری کی شکایت کی تو الٹا ہمیں ہی کنڈا شو کر کے بل بھیج دیا، پہلے 28 ہزار کا بل بھرا، میٹر ہٹوایا، نئے میٹر کے پیسے ساڑھے چار ہزار روپے بھی بھر دیے لیکن اب دوبارہ 35 ہزار کا ڈٹیکشن بل بھیج دیا۔

سی ای او کے الیکٹرک کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا انتباہ

خاتون نے سسکیوں کے ساتھ روتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے۔ 19 سال کا بیٹا ماہانہ 25 ہزار کماتا ہے، مہنگائی میں پہلے ہی صرف ایک وقت کی روٹی کھا رہے ہیں یہ بل کیسے بھریں گے، اب ہمت جواب دے چکی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں