تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خاتون نے دکاندار کے سامنے سونا چرا لیا، آنکھوں میں دھول کیسے جھونکی، ویڈیو دیکھیں

صراف کی دکانوں میں چوری ہونا معمول کی بات ہے لیکن یہ چوری اگر کسی دکاندار کی ناک کے نیچے کرلی جائے تو پھر چور کی مہارت کو داد ہی دی جاسکتی ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون کو کمال ہوشیاری سے دکاندار کی ناک کے نیچے سے سونا چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے، دکاندار کے سامنے یہ چوری وہ اپنی آنکھ سے تو نہ دیکھ سکا لیکن دکان میں لگے کیمرے نے یہ سب کچھ دیکھ کر محفوظ کرلیا۔

یہ وائرل ویڈیو بھارت کے کسی علاقے کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اور دو مرد زیورات کی دکان پر بیٹھے ہوئے ہیں اور دکاندار انہیں سونے کے زیورات دکھا رہا ہے۔ خاتون نے پیلے رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے اور کسی گاؤں کی روایتی عورتوں کی طرح گھونگھٹ سے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔

ویڈیو میں صراف ایک تھیلے سے سونے کے چھوٹے چھوٹے زیورات نکال کر گاہک بن کر چوری کرنے کیلیے آنے والے افراد کو دکھا رہا ہے، وہ ایک ایک کرکے مختلف زیورات کاؤنٹر پر رکھتا جاتا ہے اور مزید زیورات دکھانے کے لیے نکال رہا ہوتا ہے کہ اسی دوران خاتون جو کہ اپنے انداز سے ماہر چور لگتی ہے کاؤنٹر پر دکھانے کے لیے رکھے جانے والے زیورات میں سے ایک زیور اٹھا لیتی ہے جب کہ اس کے قریب بیٹھا ایک آدمی فوری طور پر کاؤنٹر پر پڑے دیگر زیورات کو ایڈجسٹ کرتا ہے تاکہ دکاندار کو پتہ نہ چلے کہ یہاں سے کچھ اٹھایا گیا ہے۔

لگ بھگ تین منٹ پر محیط اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکاندار ایک کے بعد ایک زیور انہیں دکھاتا ہے لیکن خاتون اور اس کے ساتھ آئے مرد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں پسند نہیں آرہا ہے جس کے بعد وہ چھوٹے زیور سے بھرا بیگ پورا کاؤنٹر پر خالی کردیتا ہے تاکہ اس کے گاہک اپنی پسند کا ڈیزائن اس میں سے چن سکیں۔

 

تاہم چوری کی واردات مکمل ہونے کے بعد خاتون اور دونوں مرد ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ جیسے انہیں اس میں سے کچھ پسند نہیں آیا اور وہ دکان سے باہر نکل جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -