بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

خلع مانگنے والی خاتون کو موت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے والے خاتون کو اس کے سفاک شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے علاقے عارف والا کے تھانہ صدر کی حدود  میں پیش آیا جہاں آج صبح شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہو گیا جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم شوہر کی تلاش شروع کر دیا ہے۔

بتایا جاتا  ہے کہ مقتولہ اپنے شوہر سے تنگ تھی اور آئے روز کے جھگڑوں سے پریشان ہوکر اس نے خلع کے حصول کے عدالت میں کیس دائر کر رکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں