تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

خاتون کے موبائل چارجر نے پرواز کا رُخ موڑ دیا

خاتون مسافر کے خراب چارجر نے پائلٹ کو پرواز کا رُخ موڑنے پر مجبور کر دیا۔

ٹوکیو سے ڈیلاس جانے والی امریکی ایئرلائن کو اس وقت غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ‏ایک خاتون نے موبائل چارجر ٹھیک سے کام نہ کرنے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

26سالہ مسافر نے دوران پرواز فضائی میزبانوں سے موبائل چارج نہ ہونے کی شکایت کی جس پر ‏عملے نے انہیں بتایا کہ چارجر خراب ہے جو ٹھیک سے کام نہیں کررہا۔

عملے کی بات کو مسترد کرتے ہوئے خاتون طیش میں آگئیں اور نشست سے کھڑے ہو کر تلخ ‏کلامی کرنے لگی، غصے میں مسافر کاک پٹ کی جانب بڑھی تو عملے نے اسے روک لیا جس پر وہ ‏آپس میں جھگڑنے لگے۔

صورتحال نہ سنبھلنے پر پائلٹ نے پرواز کا رُخ موڑ دیا اور واشنگٹن ریاست کے سیتل ایئرپورٹ پر ‏طیارے کو لینڈ کروا دیا۔ ایئرپورٹ پر سیکورٹی اہلکار اور کسٹمز سمیت دیگر عملہ موجود تھا جس ‏نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش خاتون نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے رہائی کی دہائیاں دیں اور اب مذکورہ ‏خاتون فیڈرل چارجز کا سامنا کر رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -