The news is by your side.

Advertisement

دنیا پاکستان کی مضبوط معاشی پالیسیوں کا اعتراف کر رہی ہے: خسرو بختیار

اسلام آباد: وفاقی وزیراقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ مضبوط معاشی پالیسیوں سے کرونا کے باوجود معاشی استحکام آیا، پچھلے 6ماہ میں مائیکرواکنامک کی کارکردگی بہترین رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معاشی کارکردگی پر وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا کہ اے ڈی بی نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا، 17سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس1.2 بلین ڈالرتک پہنچ گیا، تعمیراتی پیکج سے ایل ایس ایم انڈسٹری میں4.8فیصد ترقی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپیہ ایشیا کی تیسری بڑی کرنسی بن گیا۔

وفاقی وزیراقتصادی امور نے بتایا کہ بیرونی ترسیلات میں اضافے سے قرض ادائیگیوں میں مدد ملے گی، دنیا پاکستان کی مضبوط معاشی پالیسیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط معیشت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، دنیا بھر میں ملک میں معاشی حکت عملی کو سراہا جارہا ہے، ہم نے کرونا وبا کے دوران بہترین پالیسی بنائی جس کے ثمرات آرہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں