تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سال 2019، دنیا کی 5 بہترین ایئرلائنز

جہاز ہو یا ٹرین تمام مسافر پرسکون سفر اور باحفاظت منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے بہترین ایئرلائن کا انتخاب کرتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن ریسرچ فرم اسکائے ٹریکس کی جانب سے سال 2019 کی بہترین ایئرلائنز کا اعلان کیا گیا۔

اسکائے ٹریکس کی جانب سے 20 ملین افراد سے سروے کیا گیا جس کے مطابق امریکی ایئر لائن ٹاپ 20 ایئرلائن میں شامل نہیں کی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق قطر ایئرویز دنیا کی بہترین ایئرلائن قرار دی گئی ہے اور گزشتہ برس نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی سنگاپور ایئرلائن رواں سال دوسرے نمبر پر رہی۔

قطر ایئرویز نے دنیا کی بہترین بزنس کلاس اور بزنس کلاس سیٹ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

سنگاپور ایئرلائنز نے دنیا کے بہترین کیبن کریو اور دنیا کی بہترین فرسٹ کلاس سیٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز رواں سال ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل نہیں ہوسکی، امریکی ایئرلائن ٹاپ 35 میں بھی شامل نہیں ہے، جیٹ بلیو فہرست میں 40ویں نمبر پر موجود ہے۔

اے این اے آل نیپون ایئرویز

اے این اے آل نیوپن ایئرویز فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے اور ایئرلائن بہترین ایئرپورٹ سروس کی حقدار بھی قرار پائی ہے۔

کیتھے پیسفیک ایئرلائن

فہرست کے مطابق گزشتہ سال نمبر چھ پر رہنے والی کیتھے پیسیفک ایئرلائن رواں سال چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

ایمریٹس ایئرلائن

سال 2018 میں چوتھے نمبر پر رہنے والی ایمریٹس ایئرلائن کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی اور رواں سال وہ پانچویں نمبر پر موجود ہے، امارات ایئرلائن نے دنیا کی بہترین انفلائٹ انٹرٹینمنٹ کا ایوارڈ جیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -