جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

دنیا کا منفرد اسمارٹ فیس ماسک، دنگ کردینے والے فیچرز(ویڈیو دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں ڈاکٹرز کوروناوائرس پر قابو پانے کے لیے مرحلہ وار ویکسی نیشن کا عمل تو شروع کرچکے ہیں لیکن یہاں ایسے ماہرین بھی ہیں جو وبا کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔

امریکا میں دنیا کا منفرد اسماٹ فیس ماسک کا ماڈل متعارف کرایا گیا ہے جس کے حیران کن فیچرز ناصرف کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکیں گے بلکہ اس کے ذریعے آپ تفریح اور روز مرہ کے معمولات کو بھی نمٹا سکیں گے۔ اس فیس ماسک میں ایمپلی فائر نصب ہے جو میوزک کے ساتھ آپس میں بات کرنے میں معاونت کرے گا۔

یہ ایک 95 کی طرح دکھنے والا ماسک ہے جسے ہیزل کا نام دیا گیا ہے، ماسک میں موجود ایکٹیو وینٹی لیشن تازہ ہوا میں سانس لینے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جبکہ یہ ماسک ازخود اپنا رنگ بھی بدل لیتا ہے، فیچر کے ذریعے ٹرانسپیرنٹ شکل اختیار کرنے پر دیگر لوگ باآسانی شہری کو پہچان سکیں گے۔

- Advertisement -

ہیزل میں بلٹ ان مائیک اور آر جی بی ریڈ لائٹس بھی دی گئی ہیں، جو ماسک کو چارج کرتے ہوئے جگمگانے لگتی ہیں یا اس وقت مدھم ہوجاتی ہیں جب ماسک سے منہ کو ڈھانپا نہ جائے۔ ماسک کے ساتھ خاص چارجنگ کیس ہوگا۔

خیال رہے کہ اس جدید پراجیکٹ کو امریکی ریاست لاس ویگاس میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں