تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا کی پہلی جدید ٹیکنالوجی سے لیس منفرد موٹرسائیکل

روم: اٹلی کی ایک کمپنی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی منفرد موٹرسائیکل تیار کی ہے جس میں ریڈار سسٹم موجود ہے جو بائیک سواروں کو بہترین سہولت فراہم کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کی پہلی ریڈار ٹیکنالوجی سے لیس موٹر سائیکل ہے، داکوٹی نامی کمپنی ملٹی ‘سٹراڈا وی 4’ موٹرسائیکل کی پروڈکشن شروع کرنے جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل کے اگلے اور پچھلے حصے میں ریڈار ٹیکنالوجی نصب ہے، داکوٹی نے بوسچ نامی کمپنی کے ساتھ مل کر یہ جدید بائیک تیار کی ہے، ہر ریڈار کا وزن 190 گرام ہے اور ان کا حجم ایک ایکشن کیمرے جتنا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس ریڈار کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو کوئی پریشانی پیش نہیں آئے گی، یہ ریڈار سڑک پر دیگر سواریوں سے خودکار طور پر فاصلہ رکھنے میں مدد دے گا، یہ سسٹم اس وقت متحرک ہوتا ہے جب موٹرسائیکل کی رفتار 30 سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوتی ہے۔

یہ ریڈار سسٹم اطراف میں موجود خاص فاصلے پر گاڑیوں کو اسپاٹ کرلیتا ہے، ریڈار اس وقت آپ کو آگاہ کرے گا جب دیگر گاڑیاں تیزرفتاری سے موٹرسائیکل کی جانب بڑھ رہی ہوں گی۔ البتہ کمپنی نے موٹرسائیکل کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں اور نہ ہی تصاویر شایع کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -