تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

1420 کلو وزنی، دنیا کی سب سے بڑی کتاب

بڈاپست : ہنگری سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ شخص نے برسوں محنت کے بعد دنیا کی سب سے بڑی اور ڈیڑھ ٹن وزنی کتاب تیار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ٹن وزنی کتاب ہنگری کے گاؤں زنپیٹری کے رہائشی بیلا ورگا نے اپنے بیٹے گائیبو ورگا کے ہمراہ تیار کی ہے جو پیشے سے کاغذ سازی کے ماہر ہیں۔

ڈیڑھ ٹن وزنی کتاب اب تک دنیا کی سب سے بڑی کتاب ہے اور اس کی جلد پر ارجنٹائن کی 13 گائے کی کھال کا چمڑا بھی لگایا گیا ہے۔

یہ کتاب زنپیٹری گاؤں میں ہی رکھی گئی ہے جس کی آبادی صرف 300 افراد پر مشتمل ہے اور اس کتاب کو مکمل طور پر ہاتھوں سے تیار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس کتاب کو 2010 میں مکمل کرلیا گیا تھا جس کی لمبائی 4.18 میٹر جبکہ چوڑائی 3.77 میٹر ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کتاب کل 346 صفحات پر مشتمل ہے جسے کھولنے اور بند کرنے کےلیے 6 افراد درکار ہوتے ہیں، اس میں ہنگری کے جانوروں اور پیڑپودوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔

کاغذ سازی کے ماہر افراد نے اس کتاب میں خوبصورت تصاویر بھی لگائی ہیں۔

اس شاہکار کو تیار کرنے کے بعد 71 سالہ بیلا ورگا نے کہا کہ ہمارے لیے اس سے بڑی کتاب بنانا ناممکن تھا۔ ان کے مطابق جس طرح پرانے زمانے میں روایتی طریقے سے کاغذ بنائے جاتے تھے عین اسی طرح یہ پوری کتاب مرتب کی گئی ہے۔

کتاب کے سارے کنارے لیزر شعاعوں سے تراشے گئے اور کاغذ ایک خاص فیکٹری سے منگوایا گیا جو آسٹریا میں واقع ہے جبکہ پرنٹنگ کے لیے آرڈر پر ایک بڑا پرنٹر بنوایا گیا جو بڑے بڑے اشتہارات چھاپتا ہے اور کاغذ تیار کرنے کےلیے میزیں اور دیگر سامان سوئٹزرلینڈ سے منگوایا گیا۔

Comments

- Advertisement -