تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دنیا کا سب سے بڑا بن تیار

اسٹاک ہوم : سوئیڈن کی ایک بیکری نے 299 کلو گرام کا سملا بن تیار کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک سوئیڈن کی بیکری نے دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی سملا بن روایتی دعوت ‘توبہ منگل’ کےلیے تیار کیا ہے۔

سملا بن ایسا ایک میٹھا رول ہوتا ہے جس سوئیڈن، فن لینڈ، ناروے، آئس لینڈ،جزائر فارو، ڈنمارک اور ایسٹونیا میں مختلف طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بیک مائی ڈے نامی بیکری اس سے قبل پانچ مرتبہ اتنا بڑا بن تیار کرنے کی ناکام کوشش کرچکی ہے تاہم چھٹی بار انہوں نے سوئیڈن کے دارالحکومت میں 299 کلوگرام وزنی بن تیار کرلیا۔

بیکری کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے وزنی اور بڑا بن ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے تاہم ابھی تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اسے عالمی ریکارڈ قرار نہیں دیا گیا ہے۔

بیکری کا کہنا ہے کہ اس بن میں 128 کریم جبکہ ساڑھے 29 کلو بادام کی کریم شامل کی گئی ہے۔

بیکری کا کہنا ہے کہ اس بن کو تیار کرنے میں دیگر کمپنیوں نے بھی ہماری معاونت کی ہے، جبکہ ورلڈ ریکارڈ کی بک میں اندراج کروانے کےلیے اس سملا بن کا تھری ڈی ماڈل تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیجا جائے گا۔

بیکری کا کہنا ہے کہ وہ اس بن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کرراہگیروں میں بانٹ دیں گے۔

Comments

- Advertisement -