تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جاپانی اور سنگاپور دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ قرار

ہینلے انڈیکس نے سال 2022 کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی جس میں جاپانی اور سنگاپورین پاسپورٹ کا پہلا نمبر ہے۔

ہینلے انڈیکس کی فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپانی اور سنگارپورین شہریوں کے پاس ہے جو 192 ملکوں میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں یا پھر ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

اسی طرح 190 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرنے کی سہولت جرمنی اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ کو حاصل ہے جو طاقتورترین پاسپورٹ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ویزا فری یا کسی ملک پہنچنے پر ویزا حاصل کرنے والے پاسہورٹ کی اس فہرست میں اٹلی، فن لینڈ، اسپین اور لگسمبرگ مشترکہ طور پر ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، مذکورہ ممالک کے شہری بغیر ویزہ 189 ممالک میں جاسکتے ہیں۔

اسی طرح 188 ممالک کے ساتھ ڈنمارک، فرانس، نیدرلینڈ، سوئیڈن اور آسٹریا کے پاسپورٹس چوتھے ویں نمبر پر رہے جب کہ پانچویں نمبر پر آئرلینڈ، پرتگال براجمان ہیں، جن کے شہریوں کو 187 ممالک کے لیے ویزا فری یا آن ارائیول ویزہ کی سہولت حاصل ہے۔

بیلجیئم، نیوزی لینڈ، ناروے، سوئٹرزلینڈ، برطانیہ اور امریکا فہرست میں چھٹے نمبر ہیں جن کے شہری 186 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں یا آن ارائیول ویزے کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

آسٹریلیا، کینیڈا، چیک ری پبلک، یونان، مالٹا 185 ممالک کیساتھ ساتویں نمبر، پولینڈ اور ہنگری 183 ممالک کے ساتھ آٹھویں نمبر پر، لیتھیونیا اور سلوواکیا 182 ممالک کیساتھ نویں جب کہ استونیا، لٹویا اور سلوانیا 181 ممالک کے ساتھ فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -