منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

دنیا کا سب سے قدیم اور نایاب ہیرا فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کا سب سے قدیم  (3.8 ارب سال پرانا) اور نایاب ہیرا 42 لاکھ 80 ہزار ڈالر (75 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کردیا گیا۔

دنیا کا سب سے بڑا اور نایاب 555.55 قیراط کا سیاہ ہیرا نیلامی میں 31 لاکھ 60 ہزار برطانوی پاؤنڈ یعنی 42 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 75 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اینگما نامی یہ ہیرا ہیکس نامی کرپٹو کرنسی کے بانی رچرڈ ہارٹ نے لندن میں سودبی کی ایک آن لائن نیلامی میں خریدا ہے۔

ہیرے کو خریدنے کے بعد رچرڈ ہارٹ ٹوئٹ کیا کہ میں نے دنیا کا سب سے بڑا ہیرا ہمارے HEXican# کلچرل ہیریٹیج کے لیے جیت لیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس کو HEX.co. کوم ہیرا کہا جائے گا جس کا وزن 555.55 قیراط ہے اور اس کے پچپن ہی پہلو ہیں، آپ تمام HEXicans# کو مبارک ہو۔

اس ہیرے کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جب 2.6 سے 3.8 ارب سال قبل زمین پر ایک سیارچہ گرا تھا تو یہ ہیرا وجود میں آیا تھا، اگرچہ اس کے مقابلے میں ایک نظریہ یہ بھی پیش کیا جاتا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ خلا سے آیا ہو۔

اس ہیرے  کا وزن تقریباْ 111.11 گرام ہے اور یہ زمین پر ڈائنوسار سے پہلے سے موجود ہے۔

یہ ایک کاربناڈو ہے جو انتہائی نایاب چٹان ہے اور صرف برازیل اور وسطی افریقی ریپبلک میں دریافت ہوئی ہے اور یہ قدرتی ہیرے کی سب سے سخت قسم ہے۔

اس کے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کا وجود خلا سے ممکن ہوا کیونکہ اس میں اوسبومائٹ نامی منرل ہوتا ہے جو صرف شہاب ثاقب میں پایا جاتا ہے لیکن ان کے حوالے سے اب بھی پراسراریت برقرار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں