منگل, جون 16, 2026
اشتہار

دنیا کی دوسری بڑی کمپی پاکستان میں فون تیار کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کی غیرملکی کمپنی اب پاکستان میں موبائل فون بنائے گی۔

یہ بات مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی جس میں ان کا کہنا ہے کہ میک ان ‏پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی شیاؤمی ائیر لنک کمیونیکیشن کے ‏اشتراک سے پاکستان میں فون بنائے گی۔

عبدالرازاق داؤد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اڑھائی سے تین ملین موبائل فون سالانہ پاکستان میں تیار ہوں گے ‏اور پیداواری سہولت قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہپیداواری سہولت جنوری 2022 میں فنکشنل ہوجائے گی جس سے 3 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں ‏گے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں