تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

جنگل کی آگ بجھانے کیلیے نوجوان شعلوں میں ‘کود’ گیا

امریکا میں ایک شخص جنگلات میں لگی آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شعلوں کے قریب پہنچ گیا اور اپنے پاؤں سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کرتا رہا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جان خطرے میں ڈالنے کا یہ واقعہ ریاست ایری زونا کے شہر اسکوٹس ڈیل میں پیش آیا جہاں جنگلات میں لگی آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلیے نوجوان نے اپنی جان داؤ پر لگا دی۔

پرُخطر مشن میں نوجوان نے اپنے پاؤں سے آگ کو بجھایا اور اسے تقسیم کر کے پھیلنے سے روکنے کے لیے کوششیں کرتا رہا، نوجوان نے پاؤں کے زور سے آگ کےچھوٹے چھوٹے حصوں کو بجھایا اور بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے شعلوں سے نبرد آزما ہوتا رہا۔

آگ بجھانے والے شخص کی ویڈیو ٹی وی چینل پر بھی چلائی گئی اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئی، کسی نے خطروں کے کھلاڑی کو ‘ برننگ مین’ کا نام دیا تو کسی نے اسے بے وقوف قرار دیا۔

مذکورہ شخص کی شناخت ٹریور مرفی کے نام سے ہوئی جو سابق گالف پلیئر ہے اور اب 100 میل مراتھن کی تربیت حاصل کر رہا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ کی ٹریننگ کے دوران اس نے اپنا موبائل فون توڑ دیا اور اسے پارکنگ ٹکٹ ملا تھا تاہم جب امریکی عملے نے اسے دیکھا تو 2 گھنٹے آگ بجھانے کے عمل میں وہ گزار چکا تھا۔

Comments

- Advertisement -