تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

شیروں سمیت کئی جانوروں نے بھی ویکسین لگوا لی

انسانوں کے بعد آزمائشی طور پر اب جانوروں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے، شیر اور چیتے سمیت کئی جانوروں نے کورونا ویکسین لگوا لی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے چڑیا گھر میں موجود کئی جانوروں کو تجرباتی طور پر کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی۔ زوو میں موجود ان جانوروں کو کورونا ویکسین لگائی گئی جنہیں مہلک وائرس سے سب سے زیادہ خطرہ لاحق تھا۔ ویکسینیشن کے بعد کسی قسم کے منفی اثرات سامنے نہیں آئے۔

چڑیا گھر میں موجود چیتے، سیاہ بھالو، بھورا ریچھ، پہاڑی شیر اور سفید نیولا سمیت دیگر جانوروں کو ویکسین دی گئی۔ آکلینڈ کے چڑیا کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ضمن میں ٹوئٹ بھی شیئر کی گئی۔

زوو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں اور مویشیوں کے لیے ادویات تیار کرنے والی امریکن ڈرگ کمپنی نے ایک معاہدے کے تحت 27 ریاستوں میں 70 کے قریب چڑیا گھروں کے لیے 11 ہزار سے زائد ویکسین کی خوراکیں عطیہ کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلے مرحلے میں چیمپنزیز، چمگاڈروں اور دیگر جانوروں کو کورونا ویکسین لگائیں گے۔

خیال رہے کہ جانوروں کے لیے تیار کردہ کورونا ویکسین یو ایس ڈی اے کی جانب سے تجرباتی استعمال کے طور پر تصدیق شدہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -