کراچی : ریلوے پولیس نے ریلوے کا سامان چوری کرنے والے5ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ مال برآمد کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ریلوے کا سامان چوری کرنے والے5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ مال برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ریلوے پولیس لانڈھی نے3افراد کو سگنل کے الیکٹرک تار کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، ملزمان سے چوری شدہ تار اور دیگرسامان بھی برآمد ہوا ہے۔
ملیرسٹی اسٹیشن سے ایک شخص چوری شدہ سامان کے ساتھ گرفتار کیا گیا، کینٹ ریلوے یارڈ سے بھی ایک شخص کو چوری شدہ لوہے کے ساتھ حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزم نے پہلے بھی سامان چوری کر کے کباڑیے کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ریلوے پولیس کے مطابق مذکورہ پانچوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جنہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔