ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

’یرغمالیوں کی رہائی کیلیے ممکنہ ڈیل ہو سکتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ممکنہ ڈیل ہو سکتی ہے۔

اسرائیل کے رہنما کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کے لیے ممکنہ معاہدہ قریب ہو سکتا ہے لیکن انہوں نے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

نیتن یاہو نے این بی سی نیوز کے شو میٹ دی پریس میں کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ اس قسم کا کوئی معاہدہ ہونے والا ہے لیکن جس لمحے ہم نے زمینی کارروائی شروع کی، وہ بدلنا شروع ہو گیا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یرغمال بنائے گئے مزید افراد کو رہا کرنے کا کوئی ممکنہ معاہدہ ہے؟ تو نیتن یاہو نے جواب دیا "ہو سکتا ہے۔”

یرغمالیوں کے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ایک فلسطینی اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ حماس نے غزہ کے الشفاء اسپتال پر اسرائیل کے حملے اور محاصرے کی وجہ سے مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں