تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جوہری معاہدہ خطرے میں پڑ گیا، ایران یورینیم افزودگی کی سطح بلند کرے گا

تہران: ایران اور یورپی ممالک کے درمیان طے پانے والا عالمی جوہری معاہدہ خطرے میں پڑگیا، ایرانی صدر نے یورینیم افزودگی کی سطح بلند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے یورینیم کی افزودگی کی 2015 کے جوہری معاہدے میں طے کی گئی 300 کلوگرام کی حد پار کرلی ہے، جب کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے مزید سطح بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حسن روحانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سات جولائی کے بعد ایران یورینیم افزودہ کرنے کی سطح کو بلند کرے گا، سن 2015 کی ڈیل میں اس سطح تک کی افزودگی کو روک دیا گیا تھا۔

قبل ازیں رواں ہفتے کے دوران ایران نے کم افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں اضافے کی بھی تصدیق کی تھی۔ جبکہ حسن روحانی کے تازہ اعلان پر جوہری ڈیل کے حصے دار یورپی ممالک نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکا کی موجودہ حکومت ہر روز دنیا کو کسی نہ کسی طرح کے بحران سے دوچار کر رہی ہے۔

امریکا کے مقابلے میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں: ایران

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کے رویّے سے عالمی سطح پر ان کی عزت و وقار ختم ہو گیا ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی دباؤ کے مقابلے میں استقامت کو واحد موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی موجودہ صورت حال میں استقامت کا مطلب پیداواری شعبے کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔

Comments

- Advertisement -