تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

حج کے حوالے سے ایک اور بڑی خبر آگئی

ریاض: سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح کا کہنا ہے کہ حج اجازت نامے ابشر پر جاری ہوں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے عازمین حج کو بتایا ہے کہ ان کے لیے اجازت نامے آن لائن پلیٹ فارم ابشر کے ذریعے جاری ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج بس میں ایک صحت انچارج تعینات ہوگا، ضرورت پڑی تو ہر چار حجاج کے لیے ایک اہلکار تعینات کیا جائے گا، کورونا کے پیش نظر صحت سے متعلق انتظامات کیے گئے ہیں، اس سال حج موسم میں اسمارٹ کارڈ ایک اہم اضافہ ہوگا جو جدید سہولت فراہم کرے گا۔

وزیر نے کہا کہ 50 برس سے زیادہ عمر کے ایسے ویکسین لگوانے والے افراد کو ترجیحی بنیاد پر حج کا موقع دیا جائے گا جنہوں نے پہلے حج نہ کیا ہو جبکہ اٹھارہ سال کے کم عمر افراد کو اجازت نہیں ہوگی۔

عازمین حج اپنی آن لائن رجسٹریشن کرالیں، ویب سائٹ کا اجرا

ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کا کہنا ہے کہ حج کی درخواستیں منظور کرنے کے سلسلے میں خواتین اور مردوں کی بنیاد پر ترجیح نہیں ہوگی نہ ہی کوئی قومیت دیکھی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حج مقامات پر کھانے پینے کا الگ سے کوئی انتظام نہیں ہوگا، اس سال حج مقامات پر افراد و اداروں کی جانب سے خوراک پیکٹ فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -