The news is by your side.

Advertisement

‘کسی کیخلاف ثبوت ہیں توپیش کریں اس کا کورٹ مارشل کرائیں’

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج نےقربانیاں دیں ایک دولوگوں کی وجہ سے ادارے کو متنازع نہ بنائیں، کسی کیخلاف ثبوت ہیں توپیش کریں اس کاکورٹ مارشل کرائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سےآج وضاحت کردی گئی ہے، فضل الرحمان اورمریم کواپنی گفتگوپر نظرثانی کرنی چاہیے، ایک یا دو لوگوں کی وجہ سے پورے ادارےکو نہ گھسیٹیں، مرضی کی تعیناتیاں تون لیگ کے دور میں ہوتی تھیں اگر کسی کیخلاف ثبوت ہیں توپیش کریں اس کاکورٹ مارشل کرائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فضل الرحمان ور مریم سمیت سب نےپی ڈی ایم میں کام بانٹا ہوا ہے کسی نےمذہبی کارڈ تو کسی نےاداروں کوٹارگٹ کرناہے کوئی کراچی میں لاہورمیں لسانی فسادکی کوشش کرتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کی گفتگوبھی باہرکردی جاتی ہے میرےخیال میں انہیں رابطوں اور باتوں کامیں فرق کانہیں پتہ، مریم نوازسےان کی پارٹی میں کوئی رابطہ نہیں کرتا، مثال کے طور پر دو ارکان کے استعفے مریم نے کہا اسپیکر دیں، دونوں ارکان نےاسپیکر کےسامنےاستعفوں پر معذرت کرلی، جولوگ رابطےیابلیک میل کر رہے ہیں ان کیخلاف کیس کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں