منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

مکمل لاک ڈاؤن سے کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے کرونا سے متعلق خدشات ہیں، اس میں کوئی شک نہیں مکمل لاک ڈاؤن کردیں تو بیماری ختم ہوجائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ رمضان سے متعلق وفاقی حکومت نے تمام علما کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا، صوبائی حکومتیں آزاد ہیں اپنے فیصلے کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 22کروڑ میں سے 25 فیصد لوگ بہت غریب ہیں، سب کچھ بند کردیا جائے تو ان 25 فیصد غریب لوگوں کا کیا ہوگا، اس حوالے سے تمام چیزوں کو دیکھ کر فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔

وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی

معاون خصوصی نے بتایا کہ کرونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کرکے ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھا سکتے ہیں، چین کی طرح سب کچھ بند نہیں کیا جاسکتا، میری تمام ہمدردیاں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ساتھ ہیں، این ڈی ایم اے کے ذریعےڈاکٹرز اور طبی عملے کو تمام ضررویات فراہم کررہے ہیں۔

ظفرمرزا کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ طبی عملے کی مؤثر ٹرینگ کرے، ہمارے ہاں ایمرجنسی صورت حال میں طبی عملے کی ٹریننگ اس طرح نہیں کی جاتی جیسی یہاں ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں