تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

"حفیظ کو خریدنے والی بات بے بنیاد ہے”

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے واضح کیا ہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

پی سی بی حکام کے ساتھ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ان کے محمد حفیظ کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں، ان کی پرفارمنس پر انہیں کنٹریکٹ دے رہے تھے، فیصلہ یہی تھا کہ انہیں ریوارڈ دینا چاہیے، مگر انہوں نے خود ہی جون تک انتظار کرنے کا کہہ دیا۔

وسیم خان نے بتایا کہ حفیظ کو خریدنے والی بات بے بنیاد ہے، محمد حفیظ کی پرفارمنس قابل تعریف ثابت ہورہی ہے، حفیظ کو سینٹرل کنڑیکٹ کی سی گٹیگری میں ڈالنے کا دفاع کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسی طرز سے کنٹریکٹ دیئے جاتے ہیں۔

سی ای او وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ممالک میں پی ایس ایل میچ نشر کیاجاناخوش آئند ہے، پی ایس ایل میں ہر لحاظ سے بہتری لائی جارہی ہے، یہ کرکٹ کا ایک بڑا پراڈکٹ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایشیا کپ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

ایک سوال کے جواب میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں پی ایس ایل کے موجودہ سیزن میں جو ٹاس جیتے وہی میچ بھی لے جائے، کراچی میں اوس کا فیکٹر موجود ہے، یہ کراچی کا نہیں، ڈیو فیکٹر کا مسئلہ دنیا بھر کی کرکٹ میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پچیس فروری کو سینٹرل کنڑیکٹ کی اے کلاس سے سی کلاس میں تنزلی پر محمد حفیظ نے کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کردیا تھا، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ محمد حفیظ کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سی کیٹیگری کی پیشکش کی تھی مگر انھوں نے اسے قبول کرنے سے معذرت کرلی، ہمیں ان کے فیصلے پرمایوسی ضرور ہوئی مگراس کا احترام کرتے ہیں،حفیظ نئے سیزن کا انتظار کرنا چاہتے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -
علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں