غیرملکی معززین کو پاکستانی آم تحفےمیں بھیجنے سے متعلق خبروں پر دفترخارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا کہ غیرملکی معززین کوآم بھیجنےسےمتعلق میڈیا رپورٹس کودیکھا ہے اور ان اطلاعات کو حقیقت میں غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیاکےایک حصے نے غلط اور غیرذمہ دارانہ رپورٹس جاری کیں، صدر ہر سال خیرسگالی کےطور پر منتخب ممالک کو بطور تحفہ آم بھیجتےہیں، آم کےتحفےہماری تجارتی سفارتکاری کی کوششوں کوفروغ دیتےہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آم کی برآمد2018 میں 78 ملین ڈالر سے بڑھ کر104ملین ڈالرتک پہنچ گئی اور رواں سال آم بھیجنےکاعمل ابھی منصوبہ بندی کے مرحلےمیں ہے۔
دفترخارجہ نے بتایا کہ فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔