منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

پاکستان سے جنگ : صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتا دیا ہے کہ اب پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری کچھ دیر قبل بھارتی وزیر اعظم سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے تجارت سمیت کئی امور پر بات چیت ہوئی ہے، تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہا ہوں، امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت اب روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔

میں نے پاک بھارت جنگ بندی کروائی

اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، پاک بھارت جنگ میں 7جنگی طیارے مار گرائے گئے، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، ان کی جنگ بڑھ سکتی تھی۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ میں نے دنیا میں ہونے والی8جنگ ختم کروائیں، میں نے زیادہ تر جنگیں تجارت کی بات کرکے رکوائی ہیں۔

چین سے متعلق ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں چینی صدر سے کئی معاملات پر بات چیت کروں گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے بہت سےمعاملات پر تفصیلی بات چیت کرنا ہے، چین کے ساتھ بات چیت میں اچھا کام کرنے جارہا ہوں۔

+ posts

جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں