جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی آنے والی غیرملکی پرواز کے طیارے سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ طیارے کے انجن نمبر ون سے ٹکرایا تو کپتان نے سی اےاے ایئر ٹریفک کنٹرول کو پرندہ ٹکرانے سے متعلق آگاہ کیا۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا ہے مگر کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ غیرملکی پرواز کیو آر610 میں 160 سے زائد مسافر سوار تھے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں