‘گیلانی کی جیت کے پیچھے نوٹ تھا یا ووٹ اصلیت سامنے آنےوالی ہے’

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اور بلی تھیلے سے نکل کر بھاگ کھڑی ہوئی، گیلانی کی جیت کےپیچھے نوٹ تھایاووٹ اصلیت سامنے آنےوالی ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں عثمان ڈار نے لکھا کہ اصلیت سامنےآنےکاوقت آتےہی پی ڈی ایم بلوں میں جا گھسی، ان سیاستدانوں کاسچ انکےاپنےجھوٹ سےبے نقاب ہورہاہے۔
عثمان ڈار نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہوتی تو کل میدان میں عمران خان کامقابلہ کرتے۔
اور بلی تھیلے سے نکل کر بھاگ کھڑی ہوئی!
گیلانی کی جیت کے پیچھے نوٹ تھا یا ووٹ اصلیت قوم کے سامنے آنے کا وقت ہوتے ہی پی ڈی ایم قیادت چوہوں کی طرح بلوں میں جا گھسی! ان بے شرم سیاستدانوں کا سچ ان کے اپنے جھوٹ سے بے نقاب ہو رہا ہے! ہمت ہوتی تو کل میدان میں عمران خان کامقابلہ کرتے! pic.twitter.com/QVK2qT8jo7
— Usman Dar (@UdarOfficial) March 5, 2021
دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کی مخالفت کی، سپریم کورٹ کی رائےآئی جس پرالیکشن کمیشن کوعمل کرناچاہیےتھا۔
اعتماد ووٹ، پی ڈی ایم کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے بڑا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بھاگ رہی ہےعوام دیکھ رہےہیں، اوپن بیلٹ پرعدم اعتمادووٹ ہوگاسب حقیقت سامنےآجائےگی، پی ڈی ایم آئےعدم اعتمادووٹنگ میں حصہ لےسب سامنے آ جائے گا۔
فیصل جاوید نے کہ اکہ الیکشن ایکٹ میں لکھاہواہےکسی ممبرکوکسی قسم کالالچ نہیں دیاجاسکتا الیکشن ایکٹ میں ہےکسی رکن کی خریدوفروخت نہیں کی جاسکتی، الیکشن کمیشن کی صوابدید ہےجس طرح چاہےبیلٹ پیپرچھپوائے ہم التجاکررہےہیں الیکشن ایکٹ میں جوچیزیں ہیں اس پرعمل کرلیں۔