تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

قطر میں طالبان سے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: زلمے خلیل

کابل: امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان سے سیزفائر پر بات ہوئی تاہم قطر میں طالبان سے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کردیا۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا طالبان پر زور دیا ہے کہ افغان امن صرف افغان انٹرا ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے، سیزفائر پر بات ہوئی تاہم کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ طالبان نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا، انخلا کا فیصلہ ہوا تو افغان حکومت سے تفصیلی مشاورت کی جائیگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان اور امریکی وفد میں چھ روزہ مذاکرات میں امن معاہدے کے اہم نکات پر اتفاق ہوا ہے جس میں مقررہ مدت میں افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کا انخلا، طالبان کو بلیک لسٹ سے ہٹانا ،طالبان پر سفری پابندیاں ختم کرنا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہیں۔

معاہدے میں طالبان ضمانت دیں گے کہ داعش یا القاعدہ کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔

امریکا افغان طالبان مذاکرات، مثبت پیش رفت ہوئی ہے، مگر مکمل اتفاق نہیں‌ ہوا: زلمے خلیل زاد

قبل ازیں مذاکرات کے بعد زلمے خلیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ امریکا اور طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، مگر مکمل اتفاق نہیں‌ ہوا۔

یاد رہے کہ غیر ملکی خبررساں اداروں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے پر بنیادی معاہدہ طے پا گیا ہے، فریقین افغانستان سے غیر ملکی افواج کے پرامن انخلاء پر متفق ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -