تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

‏’کچھ چیزوں پر خاموشی تھی اب حقائق دنیا کو بتائیں گے‘‏

مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ فیصلہ کر لیا ہے کہ حقائق کھل کر دنیا کے ‏سامنے رکھیں گے پہلے کچھ چیزوں پر خاموشی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں معید یوسف نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی صورتحال پر علاقائی ممالک کو ‏اعتماد میں لیا ہے اور پاکستان نے ڈو مور کا چیپٹر ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی اے چیف سے بھی افغانستان کے مسائل اور ممکنہ حل پر گفتگو ہوئی ‏نہیں چاہتے کہ افغانستان میں معاشی، انسانی اور گورننس کا بحران پیدا ہو یقین سے کہہ سکتا ہوں ‏کہ ہٹلر اور مودی میں کوئی فرق نہیں مودی جس پٹڑی پر چڑھ چکا ہے اپنا کباڑہ کرے گا۔

مشیر قومی سلامتی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی مسائل پر عالمی برادری سے رابطے میں ہے ‏پہلے افغانستان کے معاملے پر ہماری بات نہیں سنی گئی اب سب سن رہے ہیں افغانستان کی ‏حکومت کوتسلیم کرنےسےمتعلق فیصلہ وقت آنےپرہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت تمام ممالک سے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں ہم معاشی اور تجارتی ‏اعتبار سے تعلقات کی مضبوطی چاہتے ہیں بھارت نے 20 سال تک افغانستان میں سرمایہ کاری کی۔

Comments

- Advertisement -