جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

باچاخان یونیورسٹی کی سیکیورٹی میں سنگین خامیاں تھیں، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی سیکیورٹی میں سنگین خامیاں تھیں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے وائس چانسلر کو ہٹانے کی سفارش کردی۔ رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

اے آر وائی نیوز کوملنے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی میں سیکورٹی انتظامات میں سنگین خامیاں تھی۔ سی سی ٹی وی کیمرے غیرفعال اور مانیٹرنگ کے لئے کوئی خاص انتظامات نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی ہدایات کے باوجود وائس چانسلر نے کوئی بھی اجلاس نہیں بلایاجبکہ سیکورٹی انچارج اشفاق احمد نے اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائیں۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی سفارشات میں وائس چانسلر کو ہٹانے اورسیکورٹی انچارج نوکری سے بر خاست کرکے شامل تفتیش کرنے کاکہاہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں