تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا، مگر کِن پر؟

ریاض: سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایس ایف ڈی اے) نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے ماتحت صحت کے اداروں کو غیرمعیاری ادویات سے متعلق ہر صورت رپورٹ کرنا ہوگا بصورت دیگر 1 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ماتحت سائنس، ادویہ ساز اور صحت کے ادارے کام کرتے ہیں، اب انہیں پابند کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں غیر معیاری دواؤں یا جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ منفی اثرات والے علاج سے متعلق ایس ایف ڈے اے کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔

ایس ایف ڈی اے نے متنبہ کیا کہ رپورٹ نہ کرنے والے اداروں پر جرمانہ ہوگا، اگر جڑی بوٹیوں اور فارمیسیوں میں رائج دواؤں کے غیر موثر اور غیرمعیاری ہونے کا علم ہوجائے تو ایسی صورت میں ہمیں اطلاع دیا جانا ضروری ہے۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیشتر ادارے اپنی خامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے مضر صحت ادویات یا علاج کے بارے میں ہمیں نہیں بتاتے اور مارکیٹ میں ان کا استعمال بھی جاری رہتا ہے۔

دریں اثنا مریض بھی غیرمعیاری دوائیوں کی شکایت آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -