تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جنوری کے آخر یا فروری میں اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا، فضل الرحمان

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے اور استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔

مینارِ پاکستان لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے تحریک کا آغاز کیا اور سربراہی اجلاس میں مقاصدطےکیے، آئین کوعملی شکل دینااورپارلیمنٹ کی خودمختاری مقاصدہیں، سیاست سےاسٹیبلشمنٹ اور انٹیلی جنس اداروں کا کردار ختم کیا جائے، ہمارےمقاصدہیں کہ آزادانتخابات ہونے چاہئیں، صوبوں کو حقوق اور اٹھارویں ترمیم کا تحفظ کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنوری کے آخر یا فروری میں اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا، اسلام آباد مارچ میں استعفے ساتھ لےکرجائیں گے ہم اس حکومت کاخاتمہ کرکےدم لیں گے، تبدیلی ایسی نہیں ہوتی کہ نعرےلگائیں اور پھر غلامی کی طرف جائیں ہم غلام بننےکیلئے پیدا نہیں ہوئے آپ کےپاس اس لیےآئے تاکہ قوم بن کرپاکستان بچائیں آج ہر شعبہ زندگی سےوابستہ افراداضطراب کا شکار ہیں اگر ملک کو مطمئن کرنا ہے تو پھر آئیں انقلاب برپا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اسلام آباد آنے دیا جائے حکمرانی کاحق صرف عوام کاہے، زخم گہرے ہوتےجا رہے ہیں غصہ اور ناراضی کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے، ووٹ پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہےتو پھرقوم بنتی نظرنہیں آتی اس لیے ہمیں انارکی کی طرف جانے سے پہلے حالات کوسنبھالناچاہیے۔

Comments

- Advertisement -