اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےکی صورت میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، کوروناسے متاثرہ ٹارگیٹڈ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا، پورےشہر میں نہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں فرنٹ لائن ورکرزکورسک الاؤنس جاری رکھنےکی توثیق کی گئی جب کہ بچوں کےحقوق تحفظ کےبل پرقانون سازی کی بھی منظوری دی گئی۔
شبلی فراز نے کہا کہ جب وبا سےدوچار ہوئے تو ملک میں 2لیبارٹیاں تھیں پھر ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور وینٹی لیٹر کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ کیا اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کورونا روک تھام کیلئےحکمت عملی بنائی۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نےعید کےدوران ایس اوپیز کاخیال نہیں رکھا،جس سے اموات بڑھیں، ایس او پیزپرعمل نہ کرنےکی صورت میں حالات مزیدبگرسکتےہیں اگر عوام ایس اوپیز پرعمل کرتے تو نقصانات میں کمی کرسکتےہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ جن علاقوں میں ایس او پیزپرعمل نہ کیاگیا وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤأن کر کے سیل کیاجاسکتا ہے، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنےوالوں کیلئےجرمانےاورسزائیں بھی تجویزکی گئی ہیں، کورونامتاثرہ ٹارگیٹڈ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا،پورےشہرمیں نہیں۔