تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

بجلی کی قیمتوں ریلیف : نگراں حکومت نے صارفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

اسلام آباد : نگران وفاقی وزیر توانائی محمدعلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کوئی ریلیف نہیں ملے گا، بس ایک ماہ کے بجائے دو تین ماہ میں بل ادا کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر انرجی محمدعلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسمگلنگ اور بجلی چوری کے خلاف کارروائی شروع ہوئی ہے جو لوگ بجلی چوری میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

محمدعلی کا کہنا تھا کہ ہر سال ڈالر کی قیمت کے حساب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدے کئے ہیں اور عالمی قانون کے تحت اس میں تبدیلی نہیں کہ جا سکتی۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کوئی ریلیف نہیں ملے گا، بس ایک ماہ کے بجائے دو تین ماہ میں بل ادا کر دیں، کراچی والوں کو گیس پر حکومت گیارہ روپے سبسڈی دے رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کی بڑی وجہ بجلی چوری ہے، 31اکتوبر سے پہلےنیا ٹیرف متعارف کرائیں گے۔

سوشل میڈیا پر سولر کی نیٹ میٹرنگ سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 19 روپے کے نیٹ میٹرنگ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

Comments

- Advertisement -