تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سعودی اقامے کی تجدید ہوگی اور نہ ہی خروج ونہائی لگے گا، بڑی خبر آگئی

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر چالان ادا نہ کیا گیا ہو تو اقامے کی تجدید ہوگی اور نہ ہی ویزا لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ غیرملکی ملازمین پر ٹریفک خلاف ورزی یا کسی اور قسم کا چالان وغیرہ رجسٹر ہو تو اس صورت میں جب تک جرمانہ ادا نہ کیا جائے یا خلاف ورزی ختم نہ کی جائے اقامہ کی تجدید نہیں کی جاسکتی۔

جوازات نے یہ بھی کہہ دیا کہ ایسے کارکنوں کا فائنل ایگزٹ یعنی خروج نہائی بھی نہیں لگایا جاسکتا جب تک ان پردرج خلاف ورزی ختم نہ کی جائے۔

سعودی عرب: ملازمین بڑی مشکل میں پھنس گئے

محکمہ پاسپورٹ نے ہدایت کی کہ خروج نہائی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اگر کارکن کے نام سے کسی قسم کی سروسز کا واجب الاد بل، جن میں ٹیلی فون، بجلی یا موبائل فون وغیرہ شامل ہیں، کے علاوہ گاڑی بھی اس کے نام پرہونے کی صورت میں خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ نہیں لگایا جاسکتا۔

لہذا مملکت میں رہتے ہوئے اس امر کا خیال رکھا جائے کہ کسی بھی قسم کی قانونی خلاف ورزی سرزد نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -